سوات، غیر سرکاری تنظیم نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ممبران اسمبلی کی کارگردگی پر رپورٹ تیار کرلی، سیرینا ہوٹل میں منعقدہ ال پارٹیز کانفرنس میں الف اعلان کے نمائندے سعد سلطان نے ایک انتہائی دلچسپ رپورٹ ایم پی ایز کی کارکردگی کے حوالے سے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی ایز کے اسمبلیوں میں آدھے دور کو جانچا گیا اور تعلیم کے لئے ان کی کارکردگی کی درجہ بندی کی گئی۔ اس درجہ بندی میں خیبر پختونخوا کے صرف تین ایم پی ایز ’اے کیٹگری‘ میں ہے۔ جس میں پی کے 82کے ڈاکٹر امجد ، پی کے 87کے محمد رشاد خان جبکہ پی کے 22کے محمد عارف اے کیٹگری میں شامل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی ’بی کیٹگری‘ میں جبکہ وزیر تعلیم عاطف خان ’سی کیٹگری‘ میں شامل ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ سوات تعلیم میں بہت پیچھے ہیں ان کی مزید کوشش ہوگی کہ وہ مزید بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔
650 total views, no views today


