بریکوٹ، گورنمنٹ پرائمری سکول شنگردار بریکوٹ کو سپیڈ بریکرز اور کیٹ ائیز لگائی جائے ‘متعدد بچے گاڑیوں کی سپیڈ کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ‘سکول کو تین سو زیادہ معصوم بچے سڑک کو پار کر کے آتے ہیں اور شنگردار سڑک پر ہر قسم کی گاڑیاں تیز رفتاری سے گریز نہیں کرتے ‘ان خیالا ت کا اظہار ویلج کونسل شنگردار کے چیرمین محمد ذادہ نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علاقہ شنگردار میں گورنمنٹ پرائمری سکول کے سامنے روڈ پر سپیڈ بریکرز اور کیٹ ائیز لگائی جائے ‘کیونکہ اب تک متعدد بچے سکول آتے ہوئے روڈ پرکئی بار حادثوں کا شکار ہو گئے ہیں ۔
860 total views, no views today
Comments


