سوات، سوات ادبی سانگہ کے زیر اہتمام دو نئی شائع شدہ کتب ، غٹہ خزانہ اور منزل بہ منزل کی تقریب رونمائی ، مینگورہ رحیم آباد میں نئے شائع شدہ کتابیں فضل ربی راہی کے منزل بہ منزل اور رحیم شاہ رحیم کی غٹہ خزانہ کے تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہاکہ کتابیں کسی بھی قوم اور علاقے کے علمیت کے ساتھ ساتھ تاریخ اورتہذیب کی عکاسی کرتے ہیں اس موقع پر جہانزیب کالج کے پروفیسر عطاء الرحماعطاء نے پشتوکتاب غٹہ خزانہ کے بارے میں کہاکہ یہ کتاب ملاکنڈ ڈویژن کے ان گمشدہ شعراء کے بارے میں جن کے تصانیف شائع نہیں ہوئے اور ان کے خاندانوں کے پاس یا دیگر لوگوں کے پاس محفوظ تھے رحیم شاہ رحیم نے ان شعراء کو ریکارڈ پرلایا بلکہ ان کے لکھے ہوئے اشعار اور تحاریر سے تاریخ کے بہت سارے گمشدہ واقعات بھی اشکارہ ہوئے، فضل ربی راہی کی لکھی ہوئی کتاب منزل بہ منزل پر تبصرہ کرتے ہوئے نقاد عطاء اللہ جان ایڈوکیٹ نے کہا کہ راہی صاحب کے اس سفرنامے میں ان کی انفرادیت یہ ہے کہ اس کتاب میں بیک وقت تین ممالک کی سفرنامے ہے جن میں متحدہ عرب امارات اور یورپ کے ممالک شامل ہے اس سے قبل دونوں کتابوں کے رونمائی پروفیسر پرویش شاہین اور ڈاکٹر شاہ دوران نے کی اس موقع پر ان کتابوں پر محمدعلی دیناخیل، عثمان اولسیار، تصدیق اقبال بابواور طاہر بوستان خیل نے کتابو ں پر مقالات پیش کئے جبکہ پرویش شاہین، فضل محمود روخان، ظفرعلی ناز، روح الامین نایاب نے اپنے خیالات پیش کئے اس موقع پر پشتو کا مشاعرہ بھی ہوا جس کو سامعین نے بہت پسند کیا۔
970 total views, no views today


