بریکوٹ(ریاض احمد سے )وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخواہ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھارہی ہے۔ماضی میں ایم این اے اور ایم پی اے کے ساتھ ہاتھ ملانا یہاں کے لوگوں کے لئے اعزاز کی بات تھی مگر تبدیلی نے وزیر کو ان کے درمیان بیٹھا کرمسائل معلوم کرنے اور ان کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔علاقہ چورخئی میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو ائندہ اے ڈی پی میں مڈل کا درجہ دیا جائے گا تاکہ یہاں کے بچیاں بھی زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر پسماندہ علاقو ں میں تعلیم عام ہو جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلنگ چورخئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرناظم ویلیج کونسل کوٹہ غربی امیر افضل خان ،سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بریکوٹ سلطان روم باچا،گاؤں کوٹہ کے سابق صدرعبدالقیوم خان،جنرل کونسلر فضل تواب باچا ،کسان کونسلر روح الامین باچہ،صابر خان ،پی ٹی آئی سدو خان کے سابق صدر سلطان روم باچا،شیر ین بداکے علاوہ پارٹی کارکن اور عمائدین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔نئے شامل ہونے والے جنرل کونسلر انور علی نے کہا کہ میں پارٹی میں اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت شامل ہور ہا ہوں ۔کیونکہ صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے متاثرہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے پر مجبور ہوا ہوں۔ڈاکٹر امجدعلی نے کہا کہ شاہراہیں علاقے کی ترقی اور خوشحال کے ضامن ہیں اس لئے تلنگ چورخئی کے پسماندگی دور کرنے کے لئے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے منظور کئے ہیں جس پر تیز ی سے کام جاری ہے ۔صوبائی حکومت گلی کوچوں پر سیاست کرنے کا خاتمہ کردیا ہے اور انشاء اللہ ٹرانسفامر اور دیگر بنیادی سہولیات کی سیاست کا خاتمہ بھی نصب العین ہے ۔ہم گلی کوچوں ،ٹرانسفارمروں پر سیاست کے قائل نہیں کیونکہ علاقے کی ترقی ہر شہری کا بنیاد ی حق ہے اور ہم ان کے حقوق گھر کے دہلز پر فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ مزید براں انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں میں بائیو میٹرک سسٹم کا نظام رائج کر دیا ہے،این ٹی ایس کے ذریعے سوات میں نئے اساتذہ کرام بھر تی کررہے ہیں جس میں کوئی کرپشن نہیں ہوسکتی اور نہ ہی اس میں ایم این اے اور ایم پی اے کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ہے۔
654 total views, no views today


