سوات ،ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں نے جیت لیا، ڈبل میں عبدالباسط اور فیصل سعید جبکہ سنگل میں حمزہ نے کامیابی حاصل کی، سوات مکان باغ بیڈمنٹن ہال میں منعقدہ ضلع سوات بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سنسی خیز فائنل مقابلوں کے بعد پہلی مرتبہ نوجوانوں نے سینئر کھلاڑیوں کے شکست دے کر کامیابیاں حاصل کی ایک ہفتے سے جاری ضلع بھر سے ٹورنامنٹ میں چالیس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، فائنل مقابلوں کے سنگل میں چارباغ کے نوجوان کھلاڑی حمزہ نے ضیاء اللہ کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دے دی جبکہ مینگورہ کے عبدالباسط اور منگلور کے فیصل نے ڈبل میں شجاعت اور ضیاء اللہ کو بھی ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دے کر ضلع سوات کی چمپیئن کا آعزاز حاصل کرلیا، اس موقع پر مہمان خصوصی ایس آر ایس پی کے زاہد خان تھے جنہوں نے کہاکہ اس طرح کے صحت کھیل نوجوانو ں میں آگے بڑھنے کی جستجومزید بڑھادیتی ہے انہوں نے کہاکہ یہ خوش آئندبات ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دئے جارہے ہیں جس سے نئے کھلاڑی سامنے آگئے انہوں نے کھلاڑیوں کے لئے پچاس ہزارروپے نقد دینے کا اعلان بھی کردیا، اس سے قبل سوات بیڈمنٹن ایسوسیشن کے جنرل سیکرٹری ظفرعلی کاکانے کہاکہ حکومتی ادارے ان کے ساتھ خاص تعاون نہیں کرتے انہوں نے اپنے وسائل اور زرائع سے سوات میں بیڈمینٹن کو زندہ کررکھاہے اور سوات سے قومی سطح اور بین الاقوامی سطح پر کھلاڑی سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ انہوں نے چھوٹے بچوں کو بھی ٹورنامنٹ میں شامل کردیاہے جس کی وجہ سے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں ،اس موقع پر کامیابی حاصل کرنے والے تمام کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے گئے۔
708 total views, no views today


