سوات ، کوہستان، گلگت سے سوات جا نے والی مسافر گاڑی کو شاہراہ قراقرم پر المنا ک حادثہ، پانچ افراد مو قع پر جاں بحق، ڈرائیور شدید زخمی، زخمی ڈرائیور کو مزیدطبی امداد کیلئے سید و ٹیچنگ ہسپتال سوات منتقل کر دیا گیا ،حالت تشویش ناک ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، پو لیس ذرائع۔ پیر کے روز صبح 9:36منٹ پر گلگت سے سوات جا نے والی موٹر کار نمبر ایل ای ڈی -2712جو کہ ڈرائیور فضل الرحمن ولد لا لی خان سا کن ملا بابا مینگورہ چلا رہا تھا کہ لو ئر کوہستان کے علا قہ دریس بانڈہ کے مقام پر سینکڑوں فٹ گہری کھا ئی میں جا گراجس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار شوکت علی ولد واحد خان سا کن سوات، اشفاق احمد ولد خان گل ساکن مہمند ایجنسی، واحد اللہ ولد سعید خان ساکن مہمند ایجنسی ، خان زادہ گل ولد آدم خان ساکن مہمند ایجنسی اور محمد شفیق ولد گلاب ساکن باجوڑ ایجنسی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ڈرائیور فضل الرحمن شدید زخمی ہو گئے، واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لا شوں کو کھا ئی سے آر ایچ سی پٹن منتقل کر دئیے جبکہ ڈرا ئیور فضل الرحمن کوآر ایچ سی پٹن میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات منتقل کر دیا گیا ڈاکٹر محمد گیر کے مطابق ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسری جانب جاں بحق افراد کی پوسٹ مارٹم کر نے کے بعد لا شوں کو ان کے آبا ئی علا قوں میں روانہ کر دی گئی جہاں ان کی تدفین ہوگی۔
548 total views, no views today


