سوات ،افضل خان لالہ تمام مکاتب فکر کے لئے ایک مثالی قائد اور رہنما ہیں ، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیا ہے۔ جنرل آفیسر کمانڈ نگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے ان خیالات کا اظہار افضل خان لالہ سمینار میں کیا جو کہ ودودیہ ہال سوات میں پاک آرمی کے زیر انتظام منعقد کیا گیاجسکی صدارت جی او سی نے کی ۔ اس تقریب میں سوات کی اعلی فوجی ، سول اور سیاسی قیادت نے بھی شرکت کی ۔ انکے علاوہ میجر جنرل امیر اسلم ، بریگیڈئیر (ر) سیلم ،کمشنر مالاکنڈڈویژن کیپٹن (ر) عثمان گل ، ڈی آئی جی مالاکنڈڈویژن آزاد خان اور دیگر بریگیڈ کمانڈرز اور سول انتظامیہ کے اعلی حکام کے ساتھ ساتھ طلباء ، اساتذہ او ر سوات کی کثیر عوام نے بھی شرکت کی۔ یہ تقریب ودودیہ ہال میں پاک فوج کے زیر انتظام افضل خان لالہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی ۔ تقر یب میں افضل خان لالہ کی زندگی کے روشن پہلوں پر روشنی ڈالی گئی ۔ اس دن کے حوالے سے شرکاء میں کا فی جوش و جذبہ پایا گیا ۔ پر وگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی۔مقر رین نے واضح کیا کہ طالبانائزیشن کے دور میں سوات میں ستمبر 2007ء میں افضل خان لالہ پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے آپر یشن راہ راست کے دوران سواتی عوام کی خاطر سوات کو نہیں چھوڑا اور موت کے کنویں میں اپنے تما م اہل خانہ کے ساتھ سوات ہی میں رہے۔جب سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں سب کچھ غیر محفوظ تھا، تو اس دھرتی کے بیٹے افضل خان لالہ نے ڈٹ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔ مقررین نے کہا کہ آج جو امن قائم ہے اور مالاکنڈ ڈویژن میں لوگ اپنے گھروں میں اپنے کنبے کے ساتھ امن سے رہ رہے ہیں ، اس کا کر یڈٹ افضل خان لالہ کو جاتا ہے۔ پر وگرام کے آخرمیں جی او سی نے مقررین میں اعزازی شیلڈ دی اور بڑے موثر انداز میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ آپ نے خان لالہ کی شخصیت اور ان کی عظمت کو بھی سلام کیا ۔
786 total views, no views today


