سوات، سوات سی این جی ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کی جانب سے 17گھنٹے سی این جی اسٹیشن بندکرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے محکمہ سوئی گیس کی سی این جی صنعت ختم کرنے کے خلاف سازش قراردی ہے ،سوات سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی طاہر خان نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ سوئی گیس نے جان بوجھ کر گیس پریشرکم کردیا تھا اور اب جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سترہ گھنٹے ہمارے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کی ہدایت کی گئی تو اس کے بعد محکمہ سوئی گیس نے عمداًگیس پریشر بڑھایا ہے تاکہ ہاس صنعت کو ہی تباہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ صبح 5بجے سے رات 10بجے تک سی این جی اسٹیشنوں کی بندش سے ایک طرف مالکان کا لاکھوں روپے روزانہ نقصان ہورہا ہے تو دوسری جانب سوات کے تمام 19اسٹیشنوں میں کام کرنے والے 300سے زائد مزدور بھی بے روزگار ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر گیس پریشر کی اس سازش کے خلاف نوٹس لیں اور ہمارے سی این جی اسٹیشنوں کو بحال کردیا جائے ۔
802 total views, no views today


