بریکوٹ ، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی اقلیتی کونسلر بلدیوکمار نے کہاہے کہ عمران خان عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل بتدریج کررہے ہیں۔تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک منتخب حکومت نے اختیارات نچلی سطح تک منتقلی کے لئے بلدیاتی نظام عمل میں لایا۔بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات بارے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کو سمری ارسال کردی ہے جس پر بہت جلد عمل شروع ہو جائے گا۔موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح کرپشن سے پاک معاشرے کی قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں ایک وسیع جال بچھا دیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف چیرمین عمران خان حقیقی معنوں میں غریب اور لاچار لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی ہے ۔صوبہ خیبر پختون خواہ میں شوکت خانم ہسپتال کا قیام ایک تاریخی کارنامہ ہے اور ان کا خیبر پختون خواہ کے عوام سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی انٹریو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے حلقہ پی کے 82میں ایجوکیشن کی مد میں ایک غیر سرکاری تنظیم الف اعلان سروے کے مطابق پورے صوبے میں پہلی پوزیشن تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ،مرمت وتعمیراتی کام،شرح خواندگی میں اضافے کے لئے طلباء و طالبات کے داخلہ مہم میں سب سے زیادہ حلقہ پی کے 82میں ہے جس پر پورا ضلعے کے لئے ایک عظیم اعزاز ہے اور اس اعزاز پر ہم ڈاکٹر امجد علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر امجدعلی نے روایتی سیاست سے ہٹ کر تاریخی روایات رقم کردی کیونکہ قبل ازیں ایم پی اے یا ایم این اے نے کھبی کھلی کچہریوں کا انعقاد کرنے کا سوچ بھی نہیں کیا لیکن ڈاکٹر امجد علی نے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کردیا جس سے سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی جبکہ عوام کے مسائل ان کے دہلز پر حل ہو نا شروع ہو جائے گا۔انہوں نے مذید کہاکہ بلدیاتی نظام میں عوام کی صحیح خدمت کی جاسکتی ہے اور ہم اسی نظام کے تحت اپنے علاقے کے بنیادی سہولیات عوام کو پہچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
692 total views, no views today


