خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ پریس کلب کے انتخابات برائے سال2016 مکمل ،حسین احمد چےئر مین،امجد خان شاپوری جنرل سکرٹری منتخب،تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ پریس کلب میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے تمام اراکین نے شرکت کی شرکاء نے مطفقہ طور پر سال 2016 کیلئے حسین احمد کو چےئر مین،امجد خان شاپوری جنرل سکرٹری، نواب علی شاہ نائب صدر، محمد شیر سینئیر نائب صدر،سمیع اللہ فنانس سکرٹری،اور ناصر علی کو پریس و آفس سکرٹری خوازہ خیلہ پریس کلب منتخب کیاگیا،تمام ممبران جن میں سابقہ صدر عادل شاہ،محمد افضل،رحیم اللہ، اور صلاح الدین نے نئی منتخب کابینہ کو مبارک باد دی،نومنتخب کابینہ نے پریس کلب کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کوشش ہوگی کہ ہم پریس کلب کے ممبران کے امیدوں پر پورا اترے ،نومنتخب چےئر مین حسین احمدنے یقین دلایا کہ وہ پریس کلب کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عوامی مسائل ق مشکلات کو حکام بالا تک پہنچانے میں ہر ممکن حل کیلئے بھر پور کردار ادا کنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرینگے،اجلاس کے اخر میں خوازہ خیلہ پریس کلب کے ترقی اور کامیابی کیلئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں عوامی توقعات پر پورا اترنے کی صلاحیت عطاء فرمائیں،
566 total views, no views today


