بریکوٹ، سرکاری تعلیمی اداروں کا نام سنتے بے اعتماد ی کا خیال آتاہے جس کی واضح ثبوت پرائیویٹ اداروں میں طلبا ء کے تعداد میں آئے روز اضافہ ہے ۔مگر آج بھی سرکاری اداروں میں ایسے نامور اساتذہ کرام موجود ہیں جو کہ خوف خدا رکھتے ہوئے اپنے شاگردوں کی بہتر مسقبل کے لئے ہر قسم قربانی دیتے ہیں ۔ان ایماندار اور فرض شناس اساتذہ کرام میں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2گورتئی کے ہیڈماسٹر شیر بہادر ہیں ۔وہ گذشتہ سات سالوں سے موسم سرما کے چھٹیوں میں اپنے جماعت پنجم کے طلبہ کو پڑھانے سکول آتے ہیں۔وہ صبح نو بجے آکر دوپہر بارہ بجے چھٹی کرتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ میرا سکول میرا دوسراگھر ہے ۔میرے شاگرد میرے بچوں کی طرح ہیں اور میری دلی خواہش ہے کہ میرے شاگردوں کا مسقبل بہتر سے بہتر ہو۔جماعت پنجم کے طلبہ موسم سرما کے چھٹیوں کے بعد امتحان ہو تاہے جسمیں زیادہ تر طلبہ چھٹیوں کے دوران نصاب سے دور ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے تعلیمی ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق ڈی ای او عبد اللہ اور اے ایس ڈی او الطاف خان نے میرے اس فعل کو سہراتے ہوئے کہاکہ تعلیم کو معاشرے میں عام کرنے کے لئے ایسے ہی اقدامات اٹھانے چاہے ۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کے تعلیم کے حصول پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں سکول بجھوائیں ۔اس حوالے سے اے ایس ڈی او مینگورہ سرکل سردار علی خان نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ معلم شیر بہادر خان ایک محنتی اور قابل ترین اساتذہ میں ان کا شمار ہے ۔وہ گذشتہ کئی سالوں سے اپنے ذاتی دلچسپی کے خاطر بچوں کو چھٹیوں میں پڑ ھاتے ہیں ۔موجود ہ دور میں اس قسم کے محنتی اساتذہ کی محکمہ تعلیم کو اشد ضرورت ہے کیونکہ معاشرے میں شرح خواندگی میں اضافے کے لئے محنت اور لگن کی ضرورت ہے ۔متحدہ ویلج کونسل ناظمین تحصیل بریکوٹ کے صدر فضل ودود باچہ نے کہاکہ ہم اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں اس خدمت پر ایوارڈ سے نوازا جائے ۔(رپورٹ :ریاض احمد بریکوٹ )
512 total views, no views today


