سوات، امیرجماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر فضل سبحان نے کہا کہ 9 جنوری جلسہ سیرت النبی ؐ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ، گراسی گراؤنڈ میں جلسہ تاریخی ہوگا، کارکنان جلسہ کا پیغام گھر گھر اور ہر فرد تک پہنچائیں ، مینگورہ زون سے ہزاروں افراد شریک ہوں گے ، ا ن خیالات کااظہارانہوں نے ادارہ الخدمت میں زون پی کے 80کے مقامی امراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں قیم ضلع حافظ اسراراحمد ، زونل امیر حافظ بخت امین سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی، امیر ضلع نے کہا کہ سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے ، عوام نے جماعت اسلامی سے امیدیں وابستہ کئے ہیں ،انشاء اللہ بہت جلد اس ملک میں اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہوگا۔
446 total views, no views today
Comments


