نیودہلی: وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو فون کیا اور پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو فون کیا اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد امن عمل کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں،امن کے لیے سنجیدہ کوششوں کو سبوتاژ ہونے نہیں دیں گے جب کہ پٹھان کوٹ حملے میں بھارت کی معلومات پر مفصل تحقیقات کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی پنجاب میں سرحد کے قریب واقع پٹھان کوٹ ایئربیس پر2 جنوری کوفورسز کی وردی میں ملبوس حملہ آوروں نے حملہ کیا جس کے بعد 3 روز تک ایئربیس کو یرغمال بنائے رکھا۔
588 total views, no views today


