کبل ،پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے امنگوں کی ترجمان اور ملک کی بانی پارٹی ہے جبکہ نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں انجنئیر امیر مقام کے قیادت میں لیگی کارکنان منظم جبکہ پارٹی ترقی کے راہ پر گامزن ہے ملک وقوم کے ترقی کے لئے لیگی کارکنان کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے صوبائی حکومت نہ ہونے کے باوجود خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد پختہ ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ناظم و صدر پی ایم ایل ن ناصرالدین نے مسلم لیگ ن کے جانب سے گاؤں گالوچ کے لئے فراہم کردہ 200kvاور شاہ ڈنڈ گالوچ میں 100kvٹرانسفارمرز تنصیب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل کونسلر مطیع الرحمن،کسان کونسلر محمد آیاز خان،محمد رحیم شاہ،مکرم خان،یوسف علی خان،رحمت علی خان سمیت لیگی کارکنان اور عوام کثر تعداد میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے جس کے قائدین نے ملک و قوم کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کا تہیہ کررکھا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نڈر،بے باک اور وطن دوست لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنا کر دنیا میں منفرد مقام دلایا ہے اور بہترین پالیسیوں کے بدولت پاکستان کو ترقیافتہ ممالک کے صف میں کھڑا کردیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ انجنئیر امیر مقام عوامی لیڈر ہیں جن کے بہترین پالیسیوں کے بدولت سوات میں مسلم لیگ ن کا گراف بتدریج بڑھ رہا ہے انشاء اللہ مستقبل میں اہلیان سوات ہر موڑ پر مسلم لیگ ن کابھر پور ساتھ دینگے انہوں نے ٹرانسفارمرز کی فراہمی پر انجنئیر امیر مقام،ناظم اعلی سوات محمد علی شاہ،نائب ناظم تحصیل کبل انجنئیر حنیف خان،مسلم لیگ تحصیل کبل صدر عبد الغفور خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علاقے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون کا سلسلہ جاری رکھ کر جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔
612 total views, no views today


