مینگورہ کے علاقے کس روڈ پر واقع مکان میں گیس سلینڈر دپھٹنے سے 3خواتین سمیت 6افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، واقعے میں دو ماہ کا بچہ سلمان ولد شیر بہادر جاں بحق ہوگیا جبکہ بچے کا والد شیر بہادر بھی زخمی ہوگیا زخمی ہونیوالی خواتین میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ، واقعے کے فورا بعد اہل علاقہ نے امدادی کاروائی کرکے زخمی افراد کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا
جہاں پر دو ما ہ کا بچہ سلمان زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر زخمی افراد شیر بہادر خان ولد علی سید سکنہ امانکوٹ حال کس روڈ مینگورہ ، یاسمین زوجہ شیر عالم ، نسیم بی بی دختر محمد کریم ، مسرت بی بی زوجہ شیر بہادر ، انیلا بی بی دختر مختیار شامل ہیں ، ادھر مسرت بی بی کو شدید زخمی حالت میں سیدو ہسپتال سے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو منتقل کر دیا گیا ہیں جبکہ بیشتر زخمیوں کو سید ہسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا ۔
842 total views, no views today


