سوات ، ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے پریشر ہارن،شور اور الودگی پیدا کرنے والے سائیلنسرز ، گاڑیوں پر مختلف کلر کی نمبر پلیٹ اور کالی شیشوں کیخلاف اپریشن کا حکم دیدیا،اپریشن میں کسی کی سفارش قبول نہیں ہوگی ، ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت نے پریشرہارن،شور اور الودگی پیدا کرنے والے سائیلنسرز ، گاڑیوں پر مختلف کلر کی نمبر پلیٹ جس پر مختلف حروف اور فقرے استعمال کئے گئے ہیں سوات بھر کے تمام ای ڈی پیز ،ٹریفک انچارج کو اگاہ کیا کہ جہاں بھی چھو ٹے یا بڑے گاڑی میں پریشر ہارن،الودگی پیدا کرنیوالے سائیلنسر ،مختلف رنگوں کے نمبر پلیٹ جس پر مختلف فقرے لکھی ہو ،اور کالے شیشوں کیخلاف اپریشن کا حکم دیدیا ،انہوں نے تمام افیسروں کو ہدا یت دی کہ کسی کی سفارش بھی قبول نہیں ہوگی ،اور جاری شدہ احکامات پر عمل کریں ، انہوں نے کہاں کہ ہم میڈیاکے نمائندوں کے مشکور ہیں،میڈیا کے نشاندہی پرعوام کی مسائل حل کر رہے ہیں ،پولیس بھی میڈیا کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،انہوں نے کہاں کہ جرائم کے خاتمہ میں میڈیاکے نمائندے بھی پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں ،انہوں نے کہاں کہ عوام کیلئے میرے افس کے دروازے کھلے ہیں اورعوام کی مسائل کو حل کرنا میرا مشن ہے۔
598 total views, no views today


