مینگورہ، تحصیل کبل کی یونین کونسل قلاگے ٹانگ بنڑ میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اورپی پی پی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پارٹی منشورکو گھرگھر اور پر فرد تک پہنچانے میں کرداراداکرنے کا عزم کااظہارکیا،اس حوالے سے گذشتہ روز علاقہ قلاگے ٹانگ بنڑ میں شمولیتی تقریب منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سلیم خان اور پارٹی کے مرکزی راہنمادوست محمدخان نے کہاہے کہ دیگرسیاسی پارٹیوں سے لوگ مایوس ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مسلسل پی پی پی کی طرف آرہے ہیں تاہم ان کی مایوسی اورمحرومی کا ازالہ ہم کریں گے، انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی میں کارکنوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اورہمیشہ انہیں جائز مقام دیا جاتاہے،اقتدارکے بغیر بھی عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھ رہے ہیں کیونکہ ہم اقتدارکیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کیلئے میدان میں ہیں ،انہوں نے کہاکہ پی پی پی غریبوں،مزدوروں ،کسانوں اورعوام کی پارٹی ہے جس نے ہردورمیں عوام ہی کے حقوق کی بات کی ہے اوراس مقصد کیلئے پارٹی قائدین نے جانوں کے نذرانے بھی پیش کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ پی پی پی کو شہیدوں کی پارٹی کہاجاتا ہے کیونکہ اس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے بختی،امیرزیب،محمدسلیم،بابو،گل محمد،صاحبزادہ اورسردارحسین نے سینکڑوں افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی سے ناطہ توڑنے اور پی پی پی سے ناطہ جوڑ نے کا اعلان کیا جنہیں سلیم خان اور دوست محمد خان نے پیپلزپارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں اورانہیں مبارکباس پیش کی۔
552 total views, no views today


