مینگورہ، اے آر وائی نیوزچینل کے دفترپرہونے والے حملے کیخلاف سوات پریس کلب کے صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ،نعرہ بازی،حملہ میں ملوث ملزموں کی گرفتار ی اورصحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، گذشتہ روز سوات پریس کلب میں صحافیوں نے اے آر وائی نیوزچینل کے دفتر پرحملہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اوربینرزاٹھارکھے تھے،مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہاکہ اے آر وائی پر حملہ دراصل آزادی صحافت پر حملہ ہے جس کی پرزورمذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی میڈیا دفاتراور صحافیوں پر حملے ہوئے ہیں مگر تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا،انہوں نے کہاکہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلکہ ہم مزید جوش اورولولے کیساتھ ظلم کیخلاف قلمی جہاد جاری رکھیں گے،اس موقع پر مظاہرین نے اے آر وائی نیوزچینل پر دفتر حملہ میں ملوث ملزموں کی فوری گرفتار ی اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
614 total views, no views today


