مینگورہ، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تین معذور بھائیوں نے سکولوں میں کلاس فور اسامیوں پر اوپن میرٹ پالیسی کی ذریعے تقرریاں عمل میں لانے کامطالبہ کردیا بصورت دیگردھرنا دیں گے،اس حوالے سے مینگورہ کے علاقہ نوے کلے کے رہائشی ایک پاؤں سے معذور اختر علی نے والد اور بھائیوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وہ شروع سے تحریک انصاف کا ورکر ہے اورعلاقے میں پارٹی کو فعال اور مستحکم بنانے کیلئے مالی اورجانی قربانیاں دی ہیں مگر جب سکول میں کلاس فور کی اسامیاں آئیں پی ٹی آئی کے ضلعی کونسلر شوکت علی نے من مانیاں شروع کیں
اس کے علاوہ زلزلہ زدگان کی امدادکو بھی غیر مستحق افرادمیں تقسیم کیا جو پی ٹی آئی کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے،انہوں نے کہاکہ میں خودایک پاؤں سے معذور ہوں اورمحنت مزدوری کرتا ہوں جبکہ میرے دوبھائی اور ایک بہن قوت گویائی سے محروم ہیں ،ہم نے معذورافراد کے مخصوص کوٹہ کیلئے نوکریوں کیلئے درخواستیں دی ہیں مگرجہاں کہیں بھی اسامیاں آتی ہیں وہاں پر اقرباء پروری ہوتی ہے ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ ضلعی کونسلر بغیر کسی مشاور ت کے من مانیوں میں مصروف ہے اورایک طرح سے پارٹی منشورکی دھجیاں اڑایارہاہے جبکہ ضلعی کونسلر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے علاقے میں پارٹی کے گروپوں میں تقسیم ہونے کا بھی خدشہ ہے،انہوں نے پارٹی قیادت اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہاں پر من مانیوں کا فوری نوٹس لیں اوراگرہمارایہ جائزمطالبہ منظور نہ ہوا تو احتجاجی دھرنا دینے پر مجبورہوجائیں گے۔
349 total views, no views today


