سوات، علاقہ رحیم آبادمیں سوات وطن پال لیبرزآرگنائزیشن کے دفترکا افتتاح ہوگیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو اورپی کے اسی کے چیئرمین شاہ دوران خان نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کی تمام ذیلی تنظیمیں منظم اورمستحکم ہیں جس کے کارکن پارٹی پیغما کوگھر گھر اورہر فردتک پہنچانے میں مصروف ہیں،انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی کی صوبائی وزیر انیسہ زیب طاہر خیلی کیساتھ لیبر زکے حوالے سے بات کریں گے تاکہ لیبرکو درپیش مسائل کا حل نکالاجاسکے،انہوں نے کہاکہ سوات میں بے روزگاری زیادہ ہے لہٰذہ یہاں پر انڈسٹری زون کا قیام عمل میں لائیں تاکہ بے روزگار وں کو روزگارکے مواقعے میسرآسکے،انہوں نے کہاکہ سمال انڈسٹریزسٹیٹ کے قیام پر صوبائی وزیر کت مشکور ہیں اورہمیں امیدہے کہ وہ یہاں پر روزگار کے مزید مواقعے پیداکرنے کی کوشش کریں گی،انہوں نے کہاکہ مزدوروں کے حقوق اوران کے مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اس سے قبل انہوں نے دفترکا باقادہ افتتاح کیا ،اس موقع پر متحدہ لیبریونین کے عہدیدارمعراج النبی مظلوم،برکت علی،ضیاء اللہ اوردیگر لوگ بھی موجود تھے۔
916 total views, no views today


