بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف سابق صدر کوٹہ عبدالقیوم خان نے کہاہے کہ علاقہ کوٹہ اور مضافاتی علاقوں کی ہزاروں آبادی سابق حکومتوں میں بری طرح نظرانداز ہوئے جس کی وجہ سے وہاں پر بنیادی سہولیات کا نام ونشان نہ رہا۔موجودہ صوبائی حکومت کے دوردارز علاقوں کو ترقی دینے کا تہیہ کررکھا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے یہاں کے محرومیوں ازالہ کرکے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں شروع کئے۔بہت سے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ہیں جن میں کوٹہ میں خطیررقم سے ٹیوب ویل کو سولر سسٹم کی فراہمی،چار کروڑ روپے کے تلنگ چرخئی روڈ کی تعمیر،لنڈاکے میں آٹھ لاکھ روپے مختلف مد میں ترقیاتی کام جاری ہے۔جبکہ علاقے کے تمام گلیوں کوچوں کی پختہ ہورہے ہیں۔انشاء اللہ مستقبل میں گلی کوچوں اور ٹرانسفارمر ز کی سیاست ختم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم چیلنج دیتے ہیں کہ ہمارے دور حکومت میں جو عوام کے فلاح وبہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔تعلیم کی مد میں متعدد سکولوں کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر امجدعلی نے تلنگ روڈ کو تعمیر کرکے علاقہ تلنگ کے علاوہ تمام بانڈہ جات مستفید ہو رہے ہیں ۔بجلی کی مد میں نئے بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر ز نصب کرکے کافی حد تک بجلی کا مسلۂ حل کردیا۔دریائے سوات کے بے رحم موجوں سے بچانے کے لئے لاکھوں روپے کے خطیر رقم سے پشتے تعمیر کئے گئے ہیں اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے سولر سسٹم کے علاوہ مختلف جگہوں پر واٹر پمپس بھی لگائیں گئے ہیں ۔انہوں نے ڈاکٹر امجدعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے الیکشن میں دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں بتدریج پورے کئے جارہے ہیں
698 total views, no views today


