کالام،کالام مین روڈ پانچویں روز بھی بند ، اشیائے خوردو نوش اور ادویات کی قلت کا خطرہ ،عوام شدیدمشکلات سے دو چار عمائدین کا روڑ پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کا مطالبہ۔ حالیہ شدید برف باری اورلینڈسلائڈنگ اور بھاری پتھروں کی کرنے کی وجہ سے کالام روڈ اسریت ،جاخ، بوڈے کمر اور دیگر مقامات پر مکمل طور بند ہوا تھا جو آج پانچویں روز بھی پاک آرمی کے 104بٹالین کے جوانوں کی روڈ کو بحال کرنے کی
مسلسل کوشش کی باوجود آخری اطلاع تک بند تھااس کے علاوہ کالام کے بالائی علاقے اوشو مٹلتان اتروڈ گبرال کے سڑک بھی لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند ہیں روڈبند ش سے کالام سمیت اوشو مٹلتان اور دیگر بالائی علاقوں میں اشیائے خورنوش اوادویات کی قلت کا خطرہ پید ا ہوگیا ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مشران سابق ناظم کالام حبیب اللہ ثاقب ، ملک فضل وہاب بھٹو اور دیگر نے انتظامیہ سے کالام عوام کی شدید مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے روڈ کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے روڈ بندش کی حوالے سے اے اے سی بحرین شاہد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا پورا پورا حساس ہے کالام روڈ پر دونوں اطراف سے تیزی سے کام جاری ہے میں خود روڈ بحالی کی کام کی نگرانی کررہا ہو انشاء اللہ روڈ کو جلد بحال کردیا جائے گا ۔
470 total views, no views today


