مینگورہ،پختونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتما م چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ،بینرزاورپلے کارڈاٹھائے مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے ،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالدمحمودخالد اوردیگر نے کہاکہ یونیورسٹی پر حملے حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے اگر حکومت نے بروقت تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کیا ہوتا تو یہ اندوہناک اورافسوسناک واقعہ پیش نہیں آتا،انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں اور معصوم طلبہ کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے اورایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت حملوں میں ملوث عناصرکو بے نقاب کرکے عبرتناک سزادینے سمیت تعلیمی اداروں کو اورعوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھاکر آئندہ کیلئے ایسے اندوہناک واقعات کی راہ ہمیشہ کیلئے بند کرے۔
580 total views, no views today


