چھانگامانگا: واں آدن کے قریب مسافر وین نہر میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مسافر وین چھانگا مانگا سے پتوکی جارہی تھی کہ واں آدن کے قریب واقع پل سے نہر میں جاگری، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو باہر نکالا اور قریبی اسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے 13 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جن میں 8 مرد، 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین کو حادثے سے قبل اس کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا اور تیزرفتاری کے باعث وین پر قابو نہ پاسکا اور گاڑی نہر میں جاگری۔
342 total views, no views today
Comments


