مینگورہ،خاتون رکن صوبائی اسمبلی نادیہ شیر خا ن نے باچاخان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشتگردحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انسانیت سوزواقعہ قرار دیا اور کہاکہ ایسے ظالمانہ اوراندوہناک واقعات کی راہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بندکرنے کی خاطر موثر اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ ہم سانحہ چارسدہ میں شہیداورزخمی ہونے والے افرادکے لواحقین اور رشتہ داروں کے ساتھ دکھ اورغم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے شہیداء کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعامانگی۔
544 total views, no views today
Comments


