سوات میں تعلیمی اصلاحات کیلئے بورڈ کا قیام بورڈ کا سوات کو تعلیمی لحاظ سے مثالی بنانے کا عزم ، تعلیم ضلعی حکومت کی ترجیح رہے گی، ضلع ناظم محمد علی شاہ سوات کے زبوں حال تعلیمی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سوات ایجوکیشن ایڈوائزری بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ بورڈ ناظم اعلی سوات محمد علی شاہ کے سرپرستی میں اپنے سفارشات، تجاویز اور آراء سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔ اس حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں بورڈ ممبران ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ، محکمہ تعلیم سے ڈی ای او ڈاکٹر حافظ ابراہیم، ڈی ڈی او ذولفقار الملک،، تعلیم کیلئے سرگرم ڈاکٹر جواد اقبال، گورنمنٹ جہانزیب کالج کے پرنسپل پروفیسر ظاہر شاہ،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج کے پرنسپل طلعت قمر، ماہر تعلیم احمد شاہ، ہمایون خان گل، فضل خالق،احسان اللہ خان،جی ایم ایس کبل کے اختر علی،جی پی ایس کبل کے حیدر علی، جی ایچ ایس مینگورہ کے پرنسپل دلاور خان ، اینویٹو یوتھ فورم کے صدر بلاول جمشید ، ادارہ برائے تعلیم و ترقی کے زبیر توروالی، ایس آر ایس پی کے اختر علی نے شرکت کی۔بورڈ ممبران نے اپنے ابتدائی سفارشات مرتب کئے اور کہا کہ سوات کے تعلیمی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر عمل کرینگے۔بورڈ ممبران نے آئندہ چار سالوں کیلئے اپنا لائحہ عمل پیش کیا جس میں زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرانا ، سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا، تعلیم کے معیار کو بلند کرنا اور اساتذہ کے مسائل کو حل کرنا تھا۔پروفیسر ظاہر شاہ نے کہا کہ ہمارے کوشش ہوگی کہ سوات کے تمام تعلیمی اداروں کو جہانزیب کالج کی طرح بنایا جائے۔ طلعت قمر نے کہا کہ سوات میں لڑکیوں کے تعلیمی مسائل زبوں حالی کا شکار ہے اور ہم امید کرتے ہے ک ہ یہ بورڈ ان کے مسائل میں کمی لائی گی۔ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں اچھی کارکردگی دکھانے والے سکولوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ غفلت برتنے والوں کے اصلاح کی کوشش کرینگے۔
586 total views, no views today


