مینگورہ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویدار عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ ن کھوکھلے نعروں پرنہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ، سوات کے عوام کو ہر بار دھوکہ دیا گیا اسلئے سواتی عوام آنے والے انتخابات میں ن لیک اور انجینئر امیر مقام کا ساتھ دیں ، حکمرانوں سے مایوس عوام جوق درجوق پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ کے علاقہ مانپتئی میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر محمد ارشاد ، انجینئر طاہر خان ،حاجی شاہ یار خان ، عبدالقیوم خان ، دوست محمد خان اور دیگر نے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی اور جے یو آئی سے مستعفٰی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ، شمولیتی جلسہ سے ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ، تحصیل ناظم خوازہ خیلہ عثمان علی ، لیاقت علی ایڈوکیٹ ،سمیع اللہ ، ضلع کونسلر سیراج خان محبوب علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر تحصیل کونسلر لیاقت علی خان نے مانپتئی میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے پانچ لاکھ یوتھ کونسلر سمیع اللہ نے پانچ لاکھ ، ضلع کونسلر سیراج خان نے دس لاکھ ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے بیس لاکھ روپے جبکہ ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ نے علاقے کیلئے چار ٹرانسفارمر ز کی فراہمی کا اعلان کیا ، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ محدود وسائل اور اختیارات کے باوجود دو ماہ میں سوات کے ہسپتالوں میں تبدیلی لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ، انہوں کہا کہ اصل تبدیلی امیر مقام نے ہی لائی ہے جس نے ایک پہاڑی علاقہ سے مجھ جیسے متوسط طبقہ کا کو نسلر ضلع ناظم نامزد کردیا ، انہوں نے کہا کہ سوات ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے جب مسلم لیگ ن کی حکومت آئیگی تو سواتی عوام کے محرومیوں کا ازالہ ہوجائیگا ، ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے اسلئے ن لیگ میں شامل ہونے والے معززین کبھی بھی اپنے فیصلے پر مایوس نہیں ہوں گے بلکہ ہمیشہ انہیں پارٹی میں عزت اور احترام ملے گا ۔
476 total views, no views today


