مینگورہ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اخترحسین خان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب سوات میں پارٹی کو استحکام مل رہاہے ،اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحصیل کبل کے بعد علاقہ منگلور میں بھی متعددافراد نے دیگر سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز شمولیتی پروگرام منعقدہوا جس سے ضلعی صدرسلیم خان اور پارٹی کے مرکزی رہنما دوست محمد خان نے خطاب کیا اور نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی،مقررین نے کہاکہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے عوام بے زار نظر آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کو امیدبھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پی پی پی واحد سیاسی جماعت ہے جو قدم قدم پر عوام کی نمائندگی اور ترجمانی کررہی ہے جواقتدارمیں ہو یا اقتدارسے باہر مگر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھتی ہے،انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل ومشکلات اورمحرومیوں کاخاتمہ کرنا ہمارے منشورمیں شامل ہے جسے عملی جامہ پہنایاجارہاہے۔
740 total views, no views today


