اسلام آباد، کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد لطیف اللہ محسود کا کہنا ہے کہ بھارت اور افغان ایجنسیاں مل کر پاکستان میں دہشت گردی کراتی ہیں ،’’را‘‘مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کو پیسے فراہم کرتی ہے ۔ سیکیورٹی اداروں کے زیر حرا ست دہشت گرد لطیف اللہ محسود کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں لطیف اللہ محسود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی ٹی ٹی پی کے ذریعے کرائی جاتی ہے جبکہ تحریک طالبان پاکستان والے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ساتھ ہیں ۔ ”را“مہمند ایجنسی میں طالبان کے امیر عبدالوالیٰ کو پیسے اور تربیت فراہم کرتی ہے ۔
اس کا کہنا تھا کہ طالبان ایسے لوگ ہیں کہ ان کے خلاف کوئی بھی بات کرے گا وہ اسے ختم کر دیں گے اور اگر بھارت طالبان کو زیادہ فنڈنگ کر کے پاکستان میں دہشت گردی کرا سکتا ہے تو پاکستان بھی بھارت کو دہشت گردوں کے ذریعے پیغام بھیج سکتا ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ہیں۔
لطیف اللہ محسود نے بتایا کہ وہ لوگوں کو تاوان کے لیے اغواءاور ٹیلی فون پر دھمکیاں دیا کرتاتھا اور اس کے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی لیکن جیل میں آکر اس نے قران پاک اور دیگر کتابیں پڑھیں تو اس کی آنکھیں گھل گئیں ۔واضح رہے کہ لطیف اللہ مسعود ٹی ٹی پی پاکستان میں طالبان کا نائب تھا اور اسے2014ءمیں امریکہ نے پاکستان کے حوالے کیا تھا ۔
299 total views, no views today


