بریکو ٹ ، بریکوٹ پریس کلب برائے سال 2016کی کابینہ متفقہ طور پر تشکیل دے دی گئی،جس میں سرپرست اعلی فضل مولا خان ،صدر سہیل باچا ،جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ کمال، نائب صدر اسداسد اللہ،ترجمان پریس کلب معراج الدین تنہا،فنانس سیکرٹری بخت روان خان ، ڈپٹی سیکرٹری صاحبزادہ شفیق الرحمن اور ایگزیکٹیو کونسل کے لئے چیرمین ڈاکٹر ذاکر محمد جبکہ ایگزیکٹیو کونسل خلیل الرحمن باچا اور ریاض احمد منتخب کر لئے گئے۔گذشتہ روز بریکوٹ پریس کلب کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے تمام ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تمام ممبران نے متفقہ طور پر کابینہ منتخب کیا گیا ،منتخب کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے منتخب صدر سہیل باچا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ایک بار بھرمجھے یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی میں اپنی تمام توانائیاں مثبت صحافت کے فروغ کے لئے صرف کرونگا اور صحافیوں کے مسائیل ارباب و اختیار پہنچانے کے لئے بھر پور کردار ادا کرونگا۔علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات نے نئے منتخب کابینہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی ۔بریکوٹ کے ضلعی جنرل کونسلر عجب خان ،جنرل کونسلر شرقی نوراسلام ،بریکوٹ ٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری محمد ساجد خان نے بھی نئے منتخب کابینہ کو مبارک باد دی۔
1,028 total views, no views today


