سوات، خیبر پختونخوا حکومت نے شعراء ادیبوں کو ماہانہ اعزازیہ مقرر کرنا خوش آئند ہے تاہم اس میں حقدار شعراء اور ادیبوں کو نظر انداز کیا گیاہے، ان خیالات کااظہارممتاز شاعر عبدالرحیم روغانے نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، ممتاز شاعر عبدالرحیم روغانے نے کہا کہ جن لوگوں کو سروے کیلئے منتخب کیا گیا تھا وہ یا تو اس علاقہ اور سوات کے شعراء سے واقفیت نہیں رکھتے تھے یا ان کا تعلق سوات سے نہیں تھا، حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ سوات ہی کسی شاعر کو سروے کیلئے منتخب کرلیتے اور وہ غیرجانبدار رہ کر سوات کے شعراء کے ناموں کو اعزازیہ کیلئے صوبائی حکومت کو بھجواتے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں ساٹھ فیصد شعراء حقدار جبکہ چالیس فیصدشعراء حقدار نہیں تھے اس کے باوجود ان شعراء کو اعزازیہ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طورپر منتخب شعراء ادیبوں کے ناموں پر نظر ثانی کرے جو حقدار نہیں ہیں ان کے ناموں کو لسٹ سے خارج کردیں،
606 total views, no views today


