سوات، انجینئر عمر فاروق کی سربراہی میں مسلم لیگ سوات کی نمائندہ وفد کی پیر صابرشاہ سے ملاقات پارٹی ورکزکے مسائل پر تفصیل بحث مسلم لیگ ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق کے سربراہی میں نمائندہ وفد نے پشاور میں صوبائی صدر پیر صابر شاہ سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک بھی موجود تھے وفد نے پیر صابر شاہ سے سوات میں مسلم لیگ کے کارکنوں کے مسائل پیش کئے جن میں پچھلے تین سالوں سے ترقیاتی کاموں میں مسلم لیگ کے کارکنوں کو نظرانداز کرناشامل ہے۔
اس موقع پر انجینئر عمر فاروق نے پیر صابر شاہ کو سوات میں مسلم لیگ کے مقبولیت میں کمی پر تشویش اور وجوہات سے آگاہ کیا وفد میں شامل شہزادہ شہریار امیرزیب نے سوات میں پارٹی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے صوبائی جنرل سیکرٹری کو آگاہ کیا اس موقع پر دیگر کارکنوں جن میں مینگورہ سے فضل ودود، یوسف حاجی، بیرم خان، مراد ، پروانت خان، دمغار سے فیاض خان، میاں گل سعید ایڈوکیٹ، شمس الرحمان، کالام سے ملک دیدار، محمد عالم خان خوازہ خیلہ، الطاف خان مٹہ، نیروز میاں مدین شامل تھے نے اپنے طرف سے سوات میں مسلم لیگ کی اندورنی صورتحال پر بحث کی پیر صابر شاہ نے اس موقع پر کہاکہ بہت جلد سوات میں ورکرز کنونیشن بلایاجائیگا انہوں نے کہاکہ کرمرکز کے طرف سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور عنقریب ضلعی انتخابات کرائے جائینگے۔ انہوں نے سوات کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ سوات میں مسلم لیگ کے کارکنوں کے تمام گلے شکوے دور کرائینگے اور اس سلسلے میں میاں نواز شریف اور دیگر قائدین سے بات کرینگے۔
295 total views, no views today


