سوات،مینگورہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مشہورمنشیات فروش عرفان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو چرس اورساٹھ گرام ہیروئن برآمد کرلی،مینگورہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او دیدارغنی خان نے میڈیا کو بتایا کہ ایک اطلاع پر انہوں نے سہراب خان چوک مینگورہ میں کارروائی کرتے ہوئے کار نمبر2366میں بیٹھے منشیات فروش عرفان سکنہ بریکوٹ کو دھرلیا اور تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلی،
انہوں نے کہاکہ ایک عرصہ سے عرفان بریکوٹ سے منشیات لاکر مینگورہ میں فروخت کرتاتھا جس کے بارے میں انہیں اطلاعات موصول ہورہی تھیں بعدازاں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو ان کے پیچھے لگا دیا جو اس کی کڑی نگرانی کرہے تھے اورگذشتہ روز انہیں رنگے ہاتھوں دھرلیاگیا،انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل مہم چلارہے ہیں جس کے دوران نامی گرامی منشیات گرفتار ہوچکے ہیں اور جو منشیات فروش تاحال باہر ہیں انہیں جلد گرفتارکیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ عوام منشیات فروشوں اوردیگرسماج دشمن عناصر کا صفایا کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں کیونکہ پولیس اورعوام مل کر معاشرہ کو ہرقسم کے جرائم سے پاک کرسکتے ہیں۔
646 total views, no views today


