سوات، لیڈیز پارک ٹاون شپ کانجو میں سہولیات کا فقدان ،پارک کے چاردیواری پر پردہ موجود نہیں جبکہ واش رومز بھی خراب اور اس میں کاغذ پڑی ہوئے ہیں ۔پردے کا خاص انتظام موجود نہ ہونے کے وجہ سے پارک میں آنے والے خواتین کو شدید مشکلات درپیش ہے ،پارک میں پردے کا بندوبست نہ ہونا پختون اور علاقے کے روایت کے عین خلاف ہے ۔ایس ڈی ڈی اے حکام ،انتظامیہ اور تحصیل ناظم اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں ۔رپورٹ کے مطابق سوات کانجو ٹاون شپ میں واقع پارک جو کچھ مہینوں پہلے لیڈیز پارک بنا دیا گیا اور علاقے کے لوگ سیر و تفریح کیلئے وہاں جاتے ہیں ۔گزشتہ کئی دنوں سے پارک کے چار دیوای پر پردے اور پختون روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر کپڑے کا پردہ کیا گیا تھا لیکن اب پارک کے چاردیواری پر کوئی پردہ موجود نہیں ہے جس سے پارک میں آنے والے علاقے کے خواتین کو شدید مشکلات درپیش ہے اور پارک میں پردے کا بندوبست نہ ہونا پختون اور علاقے کے روایت کے عین خلاف ہے ۔سوات دسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آتھارٹی کے حکام،انتظامیہ اور تحصیل ناظم حاجی رحمت علی فوری طور پر اس سنگین مسئلے کا نوٹس لیں ۔
اسی طرح ٹاون شپ کانجو کے لیڈیز پارک میں سیکورٹی پر مامو ر چوکیدار بغیر اسلحے کے ڈیوٹی پر ،نامساعد حالات کے باعث بغیر اسلحے کے پارک کا حفاظت کرنا حکام کیلئے سوالیہ نشان ؟ایس ڈی ڈی اے حکام اور انتظامیہ نوٹس لیں ۔پورٹ کے مطابق سوات کے کانجو ٹاون شپ کے لیڈیز پارک میں سیکورٹی پر مامور چوکیدار بغیر اسلحہ کے ڈیوٹی پر کھڑے ہوتے ہیں ۔اج کل کے نامساعد حالات میں بغیر اسلحے کے پارک کا حفاظت کرنا حکام کیلئے سوالیہ نشان ہے ؟ سوات ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور انتظامیہ نوٹس لیں ۔رپورٹ: وقار احمدسواتی سوات نیوز ڈاٹ کام
385 total views, no views today


