بریکوٹ،ڈی ایس ایم (پی پی آئچ آئی )سوات کا سٹا ف کے خلا ف ناروا سلوک پر سراپا احتجاج بن گئے۔ڈی ایس ایم سوات نے اپنا راج قائم کرکے غیر قانونی طور پر کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرکے من پسند افراد کو بھرتیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ کنٹریکٹ ملازمین کے برخستگی سے بے روزگاری میں اضافہ اور صوبائی حکومت کے خلاف خفیہ سازش قرار دے دیا اور ساتھ ساتھ ملازمین کو اوچھے ہنکنڈوں کے ذریعے بلاجواز تنگ کررہے ہیں جس کی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری جاوید اللہ نے تمام بی ایچ یوز کے سٹاف کے ساتھ اہم اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایس ایم سوات اپنے سٹاف کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اپنا کر ملازمین کو بلاجواز تنگ کر نا ان کا شیوہ ہے۔کنٹریکٹ ملازمین کو غیر قانونی طور پر نوٹس ارسال کر کے انہیں ملازمت سے فارغ کردیتے ہیں حالانکہ کنٹریکٹ ملازمین جنہوں نے پانچ چھ سال پندرہ سے بیس ہزار تنخواہ ماہانہ پر ملازمت کرتے چلے آرہے ہیں جن کو موجود ہ ڈی ایس ایم سوات ملازمت سے فارغ کررہے ہیں جو سرا سر ظلم و ناانصافی ہے ۔انصاف کے دور میں یہ بے انصافی صوبائی حکومت کے خلاف ایک خفیہ سازش ہے۔اس نقطہ نظر میں نظر آرہی ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین نے کافی بھاگ دوڑ کے بعد معمولی سی نوکری ملازمت حاصل کی جبکہ ڈی ایس ایم بلاجواز آسانی سے فارغ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈی ایس ایم سوات فیلڈ میں جاکر بی ایچ یوز کے سٹاف سے بھی ناروا سلوک کے علاوہ نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ جو کہ انسانیت اور قانون کے خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت اور صوبائی ڈائر یکٹر پی پی ایچ آئی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی ایس ایم سوات کو فوری طور پر یہاں سے ٹرانسفرکیا جائے ورنہ راست اقدام پر مجبور ہوجائیں گے جس کی ساری ذمہ داری متعلقہ احکام پر عائد ہوگی۔
758 total views, no views today


