مینگورہ،ترقی کی راہ پر گامزن کر نے والے گرلز ڈگری کالج کے پرنسپل اور ہماری ماں کی تبادلے کی شکل میں ہم سے چھیننے کا فیصلہ حکومت اپنا فیصلہ واپس لیں۔ سیدو شریف گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل مس طلعت کی تبادلہ منسوخ کیا جائے۔گرلزڈگری کالج سیدو شریف طالبات کا وزیر تعلیم و صوبائی حکومت سے مطالبہ۔مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے گرلز ڈگری کالج (کالج کالونی) سیدو شریف کے طالبات ملیحہ بی بی ،راحیمین بی بی ،رخصانہ بی بی ،صائمہ بی بی سمیت دیگر طالبات نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز ڈگری کالج (کالج کالونی)سیدو شریف کی پرنسپل مس طلعت کی تبادلہ منسوخ کیا جائے۔آج اگر گرلز ڈگری کالج ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔تو یہ انکی خدمات اور طالبات کے اچھی اصلاح کرنے کی وجہ سے ہیں۔طالبات نے کہا کہ مس طلعت ہماری ماں ہیں۔کالج کی تمام طالبات کے ساتھ انکی رویہ ماں سے کم نہیں۔طالبات نے کہا کہ گرلز ڈگری کالج میں جو ترقیاتی اور طالبات کی روشن مستقبل کے لئے جو کام ہوئے ۔ اس میں انکی خدمات ہیں۔ جو قابل ستائش ہے۔ طالبات نے کہا کہ سوات میں ہر محکمیں کی بالا افسران بھی اس کے گواہ ہے کہ گرلزکالج میں طالبات کی ہوں یا کالج کے جو مسئلے مسائل آئی ۔تو بروقت بالا افسران کو اگاہ کیا۔اور مسئلے مسائل کو بروقت حل کئے۔ گرلز کالج کے طالبات نے صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا ہے۔کہ اچھی کارکردگی کی اور ہماری مستقبل کو روشن کر نے کی بنیاد پر ہماری ماں گرلز ڈگری کالج (کالج کالونی )سیدو شریف کے پرنسپل مس طلعت کی تبادلہ منسوخ کی جائے۔اور ہماری گرلز کالج کی طالبات کی ہمدردانہ اپیل پر وزیر تعلیم شہرام ترکئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نظرثانی کر یں ۔ اور تبادلے کا فیصلہ واپس لیں۔
748 total views, no views today


