بریکوٹ،تحصیل بریکوٹ کی سطح پر آج صبح 10:00بجے ٹی ایم اے آفس بریکوٹ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد ہو رہا ہے ۔اس کھلی کچہری میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کے علاوہ وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل بریکوٹ میں دوسرا کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس کھلی کچہری کا مقصد یہ ہے کہ عوام کے حل ہونے والے مسائل اسی کچہری میں حل ہو سکیں اور جن کے سرکاری محکموں کے خلاف کوئی شکایات درپیش ہوں ان کا ازالہ ہو سکے ۔انہوں نے تمام سیاسی عہدیداروں ،بلدیاتی نمائندوں ،سماجی حلقوں کو دعوت دی کہ اس کھلی کچہری میں شرکت کریں ۔
796 total views, no views today


