مینگورہ، البدرمجاہدین کے مرکزی امیر اورا سلامک سکالر بخت زمین خان نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کی تعلیم کا حصول نہایت ضروری ہے ، پروفیسر فضل واحد مرحوم کی ملکی ، ملی ، تعلیمی اور عوامی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابدالی سکول اینڈ کالج امانکوٹ میں پروفسیر فضل واحد خان میموریل لائبریری کے افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے مہمان خصوصی حاجی عبدالمالک ، ڈائریکٹر اختر علی خان ، پروفیسر فضل واحد خان مرحوم کے فرزند فضل معبود خان اور دیگر نے فیتہ کاٹ کر پروفیسر فضل واحد خان میموریل لائبریری کا افتتاح کیا اور لائبریری میں موجود مختلف موضوعات پر مشتمل کتابوں کا معائنہ کیا ، انہوں نے کہا کہ دنیا کی مختصر زندگی میں ہمیں نیکی اور خیر کے کاموں میں حصہ لینا چاہئے ، وطن عزیز کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں متحد ہونا چاہئے ، جو بے تحاشہ قربانیوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے ، انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔
908 total views, no views today


