سوات، ڈی پی او سوات سلیم مروت اور ڈی ایس پی مٹہ ظفر علی خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او کالاکوٹ سہیل خان اورسی ائی او ظاہر شاہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 24گھنٹے کے اندر اندر چوری کی واردات کا معمہ حل کردیا ،چوری میں ملوث عثمان ولد سمیع اللہ سکنہ دارمئی کو گرفتار کرلیاگیا مال مسروقہ برامد جبکہ ملزم کی معاونت کرنے والے دوا فراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق تھانہ کالاکوٹ کے حدود میں گاؤ ں دارمئی میں عرفان ولد ذوالفقار خان سکنہ دارمئی کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی مدعی عرفان کے مطابق چور نقدی اور زیورات لے اڑے جسکی اطلاع فوری طور پر تھانہ کالاکوٹ کو کی گئی ایس ایچ او کالاکوٹ سہیل خان ،سی ائی او ظاہر شاہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث عثمان ولد سمیع اللہ سکنہ دارمئی تحصیل مٹہ کو گرفتار کرلیا پولیس نے چوری شدہ زیورات میں سے 5تولے سونا ،ایک لاکھ 45ہزار روپے نقد ،ایک عدد سمارٹ فون سام سنگ گلیکسی ایس تھری اور ایک عدد گھڑی برامد کرلی جبکہ واردات میں معاونت فراہم کرنے والے ملزمان شرافت علی ولد فضل خان سکنہ منڈل ڈاگ اور سلیمان ولد بشیر خان سکنہ دارمئی کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی مٹہ ظفر علی خان اور ایس ایچ کالاکوٹ سہیل خان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈی پی او سوات سلیم مروت کے ہدایات کی روشنی میں علاقے سے جرائم کے خاتمے کیلئے ہماری کوشش جاری ہے اور اس سلسلے میں عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کی معاونت کا سلسلہ جاری رکھیں ۔
654 total views, no views today


