سوات، سوات نیوز ڈاٹ کام کو ایک اور قومی ایوارڈ سے نواز دیا گیا، بہترین صحافتی خدمات اور علاقائی مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے سمیت غریب ، بے بس مریضوں کی علاج معالجہ کیلئے پروگرام نشر کرنے پر قومی ادارہ افٹی میسٹک یوتھ نیٹ ورک نے صوبائی سطح پر مشہور نیوز ویب سائٹ سوات نیوز ڈاٹ کا م کو اعزاز دیا ہے، ویب سائٹ کے سی ای او خورشید علی نے مقامی ہوٹل میں منعقد ہ پروگرام میں ایوارڈ دیا گیا،
اس موقع پر نئی بات اور ہم عوام کے رپورٹرز کو بھی ایوارڈز دیا گیا، ایوارڈز پروگرام کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران تھے، اس موقع پر بہترین کام کرنے پر نوجوانوں اور خواتین کو بھی ایوارڈ ز دئیے گئے ، نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے والے ادارے اینی ویٹیو یوتھ فورم کو بھی ایوارڈ سے نواز ا گیا ، جو ڈاکٹر جواد اقبال نے وصول کیا، پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو ایوارڈز کو سراہا اور اس کو نئی نسل کیلئے حوصلہ افزاء قرار دیا، اس موقع پر او ای این کے صدر اسماعیل خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس یوتھ کا ایک ڈرافٹ تیار حالت میں پڑا ہے، وہ صوبائی اسمبلی سے اس کو پاس کرے، جبکہ مہمان خصوصی عزیز اللہ گران نے تنظیم کے کاوش کو خوش ائند قرار دیا ، اور یقین دہانی کرائی کہ یوتھ کے مسائل اور جو ڈرافٹ تیار کیا گیا اس پر صوبائی اسمبلی میں بحث کرینگے۔
419 total views, no views today


