منگلور، سوات یونی ورسٹی آف سوات چارباغ کیمپیس میں طلبا ء نے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے یونیورسٹی کے طلباء 8ہزار پودئے لگا ینگے جس کا باقاعدہ افتتاح سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے انچارج عمران نے کیا ہے گزشتہ روز شجر کاری مہم شروع کرنے کے موقع پر عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت کے طرف سے شین خیرپختون خوا کے مہم کے سلسلے میں یونی ورسٹی اف سوات آٹھ ہزار پودے لگائیں نگے
پودئے لگانے کا مقصد سوات کو شین سوات بنا نا ہے بد قسمتی سے جنگلات کے بے دریغ کٹائی سے سوات کا حُسن تباہ ہو رہا ہیں جس کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے ہم خیبر پختون خوا حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہے ہیں جس کیلئے یونی ورسٹی آف سوات کے طرف سے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و اساتذہ آٹھ ہزار پودے رضاکارنہ طورپر لگائیں نگے اور اس کا آ غاز کردیاگیا ہے یونیورسٹی کے طلبا ء اس میں بھر پور حصہ لے رہی ہیں اس موقع پر سوشل ورک کے کواڈنیٹر پروفیسر رفیع اللہ اور عبدالمتین بھی موجو د تھے پہلے روز تقریبا اسی کے قریب طلباء نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور پہلے دن ایک ہزار پودے لگائے ۔اس موقع پر جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر رفیع اللہ اور سینئر صحافی نیاز احمد خان نے بھی شجرکاری مہم میں پودے لگائیں۔
488 total views, 1 views today