مینگورہ، جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ مولانا عبیدالرحمن عباسی اور جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب امیر اسد اللہ نے کہا ہے کہ وطن عزیز اسلامی نظام کیلئے معرض وجود میں آیا ہے اسلئے وطن عزیز کو بھی سیکولر اور لادین ملک نہیں بننے دیں گے ، دینی مدارس میں ڈاکٹر عاصم اور عزیز بلوچ جیسے لوگ تیار نہیں ہوتے بلکہ محب الوطن ، اسلام پسند اور امن پسند علماء تیار ہوتے ہیں ، اسلئے ہم دینی مدارس کے خلاف کسی قسم کی سازشیں برداشت نہیں کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں جمعیت طلبہ عربیہ سوات کے زیر اہتمام نفاذاسلام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، کنونشن سے جمعیت طلبہ عربیہ خیبر پختونخوا کے منتظم مولانا سید فضل ہادی ، جماعت اسلامی ضلع سوات کے نائب امیر مولانا ابراہیم شاہ ،سابق ایم پی اے محمد امین، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب ، تحصیل کونسلر یوسف علی خان ، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ عثمان علی عثمان ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ہم آئین پاکستان اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام نہ ہونے کی وجہ سے بد امنی ، دہشت گردی ، بے روزگاری ، مہنگائی اور کرپشن کا دور دورہ ہے ان تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کا نفاذ ہے ، اسلامی نظام میں حکمرانوں ، عوام اور تمام انسانیت کیلئے بھلائی ہی بھلائی ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی نظام کیلئے قائم ملک میں کوئی اور نظام نہیں چل سکتا ایک نہ ایک نہ دن اسلامی ضرور نافذ ہوکر رہے گا ، تقریب کے آج نظام اسلام مہم کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔
636 total views, no views today


