سوات، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے پہاڑ سفید ہوگئے، دو دن سے جاری مسلسل بارشوں نے جاتی سردی کو بریک لگادی، سوات شانگلہ رابطہ منقطع ، کالام اور مہودنڈ کا زمینی راستہ بھی بند ہوگیا، برفباری دیکھنے کیلئے سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا، محکمہ موسمیات نے اگلے بارہ گھنٹوں تک برفباری اور بارش کی نوید سنادی ہے، کل سے جاری بارشوں نے ضلع سوات میں سردی کی لہر بڑھادی ہے ،
سوات کے سیاحتی مقامات کالام ، مالم جبہ ، مہوڈنڈ، مرغزار، سمیت دیگر علاقوں میں اج بھی وقفے وقفے سے برفباری کاسلسلہ جاری ہے، جبکہ مینگورہ شہر سمیت اس پاس کے علاقوں میں واقع اونچے پہاڑوں پر برفباری ہوئی جس نے سردی کیساتھ ساتھ پہاڑوں کی خوبصورتی بھی بڑھا دی ہے،کل سے جاری برفباری کی وجہ سے شانگلہ ٹاپ ٹریفک کیلئے بند ہو گیا ہے۔
412 total views, no views today


