مینگورہ، ثقافتی ورثے احیا ء پروگرام کے تحت مینگورہ میں سوات یوتھ فرنٹ کے زیر اہتمام رباب کلا سز کا باقا عدہ آغاز ہوگیا،سوات کے مایہ ناز ربا ب نواز نوید خان نے فیتہ کا ٹ کرپروگرام کا افتتاح کیا ،مینگورہ میں محکمہ ثقا فت خیبر پختونخوا کے پروگرام ثقافتی ورثہ احیا ء کے تحت سوات یوتھ فرنٹ کے زیر اہتمام رباب کلا سز کا افتتاحی تقریب منعقد ہوا،تقریب میں رباب کلاسز میں حصہ لینے کے خواہش مند پچاس سے زیادہ نو جوانوں نے شرکت کی ،syfکے بدر زمان نے محکمہ ثقافت خیبر پختو نخواہ کے ثقافتی ورثہ احیا کے پروگرام پر تفصیلی روشنی ڈالی اور سوات میں اس پروگرام کے تحت ایس وائی ایف کے زیر اہتمام جاری سر گرمیوں سے شرکا تقریب کوآگاہ کرتے ہوئے رباب کلاسزکے انعقاد کے اغراض وامقا صد بیان کئے ،بعدا زاں سوات کے مایہ ناز ہر دلعزیز رباب نواز نوید خان نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا ،شرکا تقریب نے محکمہ ثقافت کی جا نب سے صوبہ بھر میں ثقافتی ورثے کے احیاکے پروگرام شروع کرنے پر صوبائی حکومت کوخراج تحسین پیش کر تے ہوئے اس قسم کاپروگرام جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ،تقریب کے بعد نوید خان رباب اکیڈمی میں تعارفی کلاس منعقد ہوئی۔
659 total views, no views today


