سوات ، پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ساتھیوں نے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا ر کی ۔کوزہ بانڈی میں ویلج کونسل کے چئیرمین فضل ودود اور سابقہ امیدوار عبداللہ ایڈوکیٹ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر ایک تقریب گزشتہ روز فضل ودود کے رہائش پر ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ایم پی ائے محب اللہ خان نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ خان نے کہا کہ حلقہ پی کے تیریاسی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کے مثبت ترقی سے لوگ پاکستان تحریک میں شامل ہوررہے ہیں انہوں نے اس موقع پر نئے شامل ہونے والے فضل ودود اور عبداللہ ایڈوکیٹ کو مبارکباد پیش کی ۔تقریب میں علاقے کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی اور اس موقع پر سعید خان ، ضلعی کونسلر اکبر حسین ،جان شیر خان ،محب الحق ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ رپورٹ : وقار احمد سواتی سوات نیوز ڈاٹ کام
349 total views, no views today


