مینگورہ ، مازیگر دتما شو کے نام سے مشاعرے کا انعقاد ،چالیس سے زیادہ شعراء کرام نے اپنا کلا م پیش کرکے شرکا ء سے زبر دست داد وصول کی ، محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کے ثقا فتی ورثے کی احیاء کے پروگرام کے تحت سوات یوتھ فرنٹ کے زیر اہتمام مازیگر دتماشو کے نام سے مشاعر ہ سوات پریس کلب میں منعقد ہوا ۔سٹیج سیکر ٹری کے فرائض سوات ادبی ئا نگہ کے صدر ممتاز شاعر ظفر علی ناز نے سرانجام دیئے اور تقریب کی صدارت ہر دلعزیز ادیب ،شاعر فضل محمود ردبنان کی جبکہ انجینئر شوکت شرار اور ممتاز شعراء کرام صابر اُستاد فضل نعیم نعیم،عبداغفورغفور مہمانان خصوصی تھے ۔ مشا عرے میں شہریوں نے گہر ی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا اور مختلف مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔مشاعرے میں صابر اُستاد ظفر علی ناز فضل نعیمنعیم ،عبداغفورغفور کے علاوہ ذیشان خان ،مراد ثمر، شوکت خزان ،آصف خان آصف ،مختیار آحمد مختیا ر، انور عاطف ، نسیم علی نسیم ، سکندرحیات کسکر، ملال بریالے، طارق ساحل ، بخت محمد بخت ، عبدالحد خاکسار ،عادل تنہا ،عصمت علی سحر، سیراج الدین سیراج ، ابراہیم شاہ صابر، محمد گل منصور، سردا رزیب صدف ،روح آلامین نایاب ، سردار علی سردار، روزی خان لیونے، صابر آحمد صابر ،عبدالغفور بابا، پرویز جان ، جاوید اختر اختر ۔امان روم خان جی ، شمس اقبال شمس ،ڈاکٹر محمد طاہر بوستان خیل ، الیاس حیران ،بریان مظلوم ۔امیرزیب زیب ،راہی جان ،حُسین خادم ،شعیب اقبال زرغوف ، حیدر علی حیدر پروفیسر عطاء الرحمان عطا ،فاروققیس اور دیگر شعراء کرام نے اپناکلام پیش کرکے شرکاء تقریب سے زبردست داد وصول کی ۔صدر تقریب فضل محمود ردبنان نے مشاعرے سے خطاب کر تے ہوئے ثقافتی ورثے کی احیاء پرگرام پر صوبائی حکومت اور محکمہ ثقافت کوزبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔ایس وائی ایف کے حارث بدر نے ثقا فتی ورثے کی احیاء پروگرام پر تفصیلی روشنی ڈالی اور سوات میں اس پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کے تفصٰیلات بیاں کئے ۔
872 total views, no views today


