مینگورہ، مینگورہ کے سماجی کارکن شمشیرعلی ٹیلرماسٹر نے کہاہے کہ یونین کونسل مکان باغ کے بتیس گھرانوں پر مشتمل محلہ میں پانی کا سخت بحران ہے حالانکہ تحریک انصاف کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے تحصیل کونسلر جانان ،ایم پی اے فضل حکیم اور قومی وطن پارٹی کے کونسلر شوکت علی کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے جو صرف الیکشن کے زمانے میں نظرآئے تھے اس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چلا،ایک اخبار ی بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات اورپریشانی کا سامنا ہے مگر منتخب بلدیاتی نمائندوں اورممبران اسمبلی کو ان کے حال پر تر س نہیں آتا جس کی وجہ سے اہل علاقہ نے عہد کیا ہے کہ وہ آئندہ عام اوربلدیاتی الیکشن میں ان افرادکو دوبارہ وووٹ نہیں دیں گے اور جس نے بھی یہاں پر پانی کا مسٗلہ حل کیا انہیں ووٹ دیاجائے گا۔
836 total views, no views today


