کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں شیلنگ اور جیلوں میں ساتھیوں پر تشدد سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت کو امن سے زیادہ جنگ پسند ہے۔طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد قبائلی علاقوں میں مارٹر اور توپوں کی شیلنگ میں اضافے کے ساتھ چھاپوں اور جیلوں میں بھی ہمارے ساتھیوں پر تشدد میں اضافہ ہوا جب کہ جیلوں میں تشدد کے بعد ساتھیوں کو حیدر آباد اور سکھر منتقل کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ان کارروائیوں سے لگتا ہے کہ وہ امن سے زیادہ جنگ کو اہمیت دیتی ہے اور دوبارہ جنگ کی جانب جانا چاہتی ہے۔
ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے مطالبہ کیا کہ حکومت جنگ بندی کی پاسداری کرے اور ہمارے ساتھیوں پر تشدد بند کیا جائے۔
433 total views, 1 views today