مینگورہ، مدرسہ حدیقۃ القرآن محلہ لنڈیکس مینگورہ میں انیس طلبہ نے ختم القرآن کیا،اس حوالے سے جمعہ کو مدرسہ میں ایک پروقارتقریب منعقدہوئی جس میں اساتذہ ،مدرسہ و سکول طلبہ ان کے والدین اور اہل علاقہ نے کثیر تعدادمیں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولاناصدیق نے کہاکہ خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کے بچوں نے آج قرآن پاک کا ختم کیا اور یہ عظیم سعادت حاصل کی،انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات پر عملدرآمدکرنے سے ہی ہماری مشکلات کا خاتمہ ہوسکتا ہے ہمیں چاہئے کہ اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھ کر زندگی گزاریں،اس موقع پر انہوں نے ختم القرآن کرنے والے بچوں اوران کے والدین کو مبارکبادپیش کی،ختم القرآن کی سعادت حاصل کرنے والے بچوں میں مظہر عالم،دل جان،عباس،اسامہ،ایاز،تحسین،اسد،جنید،وقاص،ولی،ابوبکر،برہان اورحارث شامل ہیں جنہیں قاری رحمت علی نے ختم القرآن کرایا۔
694 total views, no views today


