سوات، عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر جاوید خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گلی کوچوں کے سیاست کررہی ہے ،ان کے سیاست ناپختہ ہے وہ سوچ سمجھ کر سیاست کریں ،میڈیا کے لوگ پختون قوم کے لئے بڑی غور وفکر کے ساتھ نظر ڈال کرنے اپنے کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسین علی شاہ حسینی کے ساتھ مل سوات نیوز ڈاٹ کام کودورہ سوات کے موقع پر خصوصی انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے پارٹی تنظیم سازی اور آنے والے الیکشن کے حوالے سے ایک سوال کے جواب پر کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور ہر چار سال بعد اپنا تنظیم سازی کررہے ہیں اور پارٹی کے اندر کارکن کے رائے کا بہت بڑا احترام ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس دفعہ پوری صوبے کو تنظیم سازی کیلئے چار حصون میں تقسیم کیا گیا جس کیلئے تین سے چار افراد پر مشتمل چار کمیٹیا ں بنائے گئے ہیں اور ان میں ایک کمیٹی ملاکنڈ ڈویژن میں بھی بنایا گیا ،پاک افغان بارڈر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاک افغان باڈر کو بند کرنے کے حق میں نہیں ہے ۔اس موقع پرہنگو سے تعلق رکھنے والا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر حسین علی شاہ حسینی نے کہا کہ ہم موجودہ صوبائی حکومت کے کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہے اور موجودہ حکومت میں تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں ہے ۔تعلیمی اداروں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب پر حسینی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں ریکارڈ سکول ،کالجز اور یونیورسٹیا ں بنائے گئے اور بعض اداروں کیلئے بلڈنگ بھی بنائے گئے لہذا موجودہ صوبائی حکومت ان تعلیمی اداروں کو اپنے تحویل میں لے کر محکمہ تعلیم پر دباو ڈال تعلیمی سرگرمیوں کیلئے فوری طور پر کھول دیں ۔ وقار احمد سواتی سوات نیوز ڈاٹ کام
632 total views, no views today


